خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی 2 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم رسول بخش کی بیوی فرار ہو گئی۔ ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری طرف محمود آباد پولیس نے جناح اسپتال کے شعبہ حادثات میں چھاپہ مار کر زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گلزار دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقع میں زخمی ہوا تھا۔ اختر کالونی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔