خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں پولیس کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ناگن چورنگی سے مذہبی جماعت کے رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔ ناگن چورنگی کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مذہبی جماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرائم کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے۔ سپر ہائی وے پر پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کر گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 144 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔