خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (،لت+ آئی این پی ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مطلوب قاتل گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شاہد خان کلفٹن اور درخشاں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو ہلاک کیا تھا۔ ملزم کلفٹن پولیس کو 40 لاکھ کی ڈکیتی میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ سپرمارکیٹ پولیس نے چھاپے کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔