کراچی:(آئی این پی)گلستان جوہر بلاک نو میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان اختر شاہ اور فیاض اپنے ساتھی سمیت ایک گھر میں ڈکیتی کے غرض سے داخل ہو رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم شیر خان، دانش اور یونس ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔