خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کارروائی، 10 مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی: (آئی این پی) بوٹ بیسن پولیس نے کالعدم جماعت کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیلم کالونی اور شیریں جناح کالونی میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔