خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ جمشید کوارٹر سے 2 جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے 11 منشیات فروش پکڑا گیا۔ مچھر کالونی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشاد عرف گجو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ ادھر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔