خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 10 جواریوں سمیت 12 افراد گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اورنگی ٹاؤن سے 2 ملزمان پکڑ لئے۔ ڈاکس کے علاقے سے 10 جواری پکڑے گئے۔ ملیر سٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 جواری گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور قرعہ اندازی کے آلات برآمد ہوئے ہیں تاہم جوئے کے اڈے کا مالک گرفتار نہیں ہو سکا۔