کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارراوئیوں کے دوران 18 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے پریڈی میں کارروائی کے دوران ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔اورنگی ٹائون کے علاقے پیر آباد سے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر 14 ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم قبضے میں لے لی ۔