خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 جرائم پیشہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔