خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کارروائی کےدوران ایک ملزم ہلاک، 3 گرفتار

کراچی: (اے پی پی) سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تاہم شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر سرجانی ٹاون اور گلبرگ میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب سکھن پولیس نے بھینس کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں نے گزشتہ روز لانڈھی لیبر اسکوائر پر بس نظر آتش کی تھی۔ لیاری جونا مسجد کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔