خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی کارروائی 2دہشتگرد گرفتار

کراچی: (آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔منگھو پیر میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر رحمت اللہ کا بھائی ہے۔ڈیفنس فیز ون میں کارروائی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ابراہیم حیدری اور گلستان جوہر میں بھی پولیس کارراوئیوں میں 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ۔ اْدھر ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ سچل گوٹھ میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لیا گیا۔