خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کارروائی 7 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) رضویہ گلبہار میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سہیل اور نعمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ لیاری میراناکہ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ بلدیہ مدینہ کالونی سے ایک مفرور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ نیو کراچی سے مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزم دھر لئے گئے جبکہ محمود آباد سے کالعدم جماعت کار کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم زین العابدین کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔