خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کاروائی پانچ ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ پیرآباد اور لانڈھی سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ۔ شارع فیصل سے ڈاکو پکڑا گیا۔کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران گرفتار ملزمان قاسم خان، فیروز خان اور سید اکبر کے قبضے سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ۔دوسری جانب لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔۔ ادھر ٹیپو سلطان پولیس نے شارع فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جنید کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوئے۔ بلدیہ ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش ملی۔