خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کاروائی 5 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) پولیس نے گارڈن روڈ عباسی چوک سے مطلوب ملزم خدا بخش عرف گڈو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی سمیت 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف معتدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گزری کے علاقے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ محمودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کیا۔