کراچی :(آئی این پی ) گوشت خور ڈکیت گینگ پولیس کے لئے چیلنج بن گیا تیسری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ذرائع نے بتا یا کہ شہر مختلف علاقوں میں میٹ شاپس پر ڈکیتیوں کے دوران اس گروہ میں شامل ملزمان رقم کے ساتھ ساتھ اپنا من پسند گوشت بھی لے جاتے ہیں ۔ملزمان نے گلشن اقبال، گلستان جوہر کے بعد ناظم آباد کی میٹ شاپ میں بھی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو اسلحے کے زور پرلوٹ مار کرتے نظر آر ہے ہیں۔ایک ڈاکو ہیلمٹ جبکہ دوسرا ڈاکو شناخت سے بچاوٴ کیلئے کیپ پہنا ہوا ہےڈاکو واردات کے دوران لاکھوں روپے کے ساتھ گوشت بھی لوٹ کر باآسانی فرار ہوئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے فریزر کھلوایا اور من پسند گوشت کاتھیلا تیار کیا اور پھر غائب ہوگیا، واضح رہے کہ گوشت خور ڈکیت گروہ کے نام سے مشہور ہونے والے ان بھوکے ڈکیتوں کا سراغ لگانے میں کراچی پولیس تاحال ناکام ہے۔