خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس گینگ وارکے5 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) ایف سی ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم پکڑے گئے۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ، گولیاں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ لیاری کے علاقوں فوٹولین، چھٹ پٹ لین اور گل محمد لین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران گینگ وار کے کارندے کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزم شہزاد عرف بابل کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔ بزرٹا لائن میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ ضلع ساؤتھ میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش پر 3 سکیورٹی گارڈ پکڑے گئے جبکہ 39 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا اور 5 گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ضبط کی گئیں۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔