خبرنامہ سندھ

کراچی: پی ایس 106 اور117 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

کراچی:(آئی این پی ) صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں دو جون کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ دونوں نشستوں پر انتخابات کیلئے ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیداوروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ضنمی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کواٹر میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں کراچی اور اندرون سندھ ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا-