خبرنامہ سندھ

کراچی‘ چنیسر گوٹھ سے 3من منشیات ، 2بوری اسلحہ برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروادئی ،2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ،3من منشیات اور 2بوری اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق باخبر زرائع کے مطابق جمعے کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چنیسر گوٹھ کے علاقے میں واقع بدنام زمانہ گینگ وار کمانڈراور منشیات فروش اشوک کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2انتہائی مطلوب ملزمان ، فاروق کنگلااور منا شیدی کوحراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔باخبر ذرائع نے بتا یا کہ گینگ وار کے کمانڈر اور منشیات کے ڈیلر باجوڑی اور ساجد عرف کالا کی جانب سے ڈیلیور کی گئی ہے تین من سے زیادہ منشیات اور اسلحے کی دو بوریاں برآمد کرلی اور تمام سامان اپنی تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔باخبر زرائع نے بتا یا کہ گینگ وار ملزم فاروق کنگلااور منا شیدی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے متعدد بار آپریشن اور کارروائیاں کی جاچکی ہے لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔ باخبر زرائع نے بتایا کہ گینگ وار کے کمانڈر ساجد عرف کالا اور باجوڑی نے کراچی میں6من منشیات کی ڈیلیوری کروائی تھی۔جس میں سے 2من منشیات درویش پی آئی بی کالونی میں بھجوائی تھی اور 3من منشیات کی ڈیلیوری گینگ وار اشوک کے اڈے چنیسر گوٹھ پر ہوئی تھی اور ایک من منشیات باجوڑی اور ساجد نے اپنے اڈے پرانا گولیمار پر چھپائی ہوئی تھی۔