خبرنامہ سندھ

کراچی :چکن گونیا پر پھیلانے لگا

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملیر کھوکھراپار میں وبائی صورت اختیار کرنے کے باوجود کچرے کے ڈھیر اور ابلتے گٹر صاف نہ ہوسکے ۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے اطراف پڑے گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گھروں کے سامنے ابلتے گٹر حتیٰ کہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے اطراف بھی گندگی جمع ہیں ۔ جب صورتحال ایسی ہو تو پھر بیماریاں کیسے نہ پھیلیں گی ۔ چکن گونیا وائرس سے متاثرہ بیشتر مریضوں کا تعلق ملیرکھوکھرا پار سے ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی ماہ سے صفائی نہیں ہوئی ۔ ایسے میں گندگی کے ڈھیر بیماری پھیلاتے مچھروں کا مسکن بن چکے ہیں ۔ علاقے میں چکن گونیا وائرس پھیلنے کے باوجود انتظامیہ متحرک نہ ہوسکی ۔ نمائشی سپرے مہم کی گئی لیکن کچرا اٹھانے کوئی نہ آیا ۔ شہری کہتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں نے اگر علاقے کی صفائی نہ کروائی تو وائرس کے شہر بھر میں پھیلنے کا امکان ہے ۔