کراچی:(اے پی پی)بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں چالیس سالہ نظیر، 30 سالہ رضوان، 8 سالہ آصفہ اور 15 سالہ سکینہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والی 2 سالہ دعا اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جسکی تلاش جاری ہے۔