کراچی:(آئی این پی ) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران چور اور چوکیدار ہلاک ہوگئے ۔ کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہاشم نامی چور زیر تعمیر عمارت میں چوری کر رہا تھا کہ عمارت کے چوکیدار وہاب نے پتھروں سے وار کیا ۔ جوابی وار سے دونوں چور اور چوکیدار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے ۔ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس نےلاش مزید کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردی ۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے چھاپہ مار کر گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا ، رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
خبرنامہ سندھ
کراچی :ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو افراد ہلاک ، لیاری سے گینگ وار کا کارندہ گرفتار
![](http://www.millat.com/wp-content/uploads/2016/04/504756-karachipoliceexpress-1360358534-329-640x480.jpg)