کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5میں ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔ڈیفنس میں گزشتہ رات سندھ ہائی کورٹ کےجج جسٹس نذراکبر کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ جسٹس نذر اکبر کے سیکیورٹی گارڈ عبدالستار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں انسدادِدہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔