خبرنامہ سندھ

کراچی: ڈیفنس میں کار اور بس میں تصادم، 8 افراد زخمی

کراچی:(آئی این پی ) ڈیفنس خیابان شمشیر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں کار اور بس میں سوار تمام افراد متاثر ہوئے جبکہ کار کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ کار اور بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔