خبرنامہ سندھ

کراچی: کالعدم تنظیم کا مطلوب ٹارگٹ کلر پکڑا گیا

کراچی: (آئی این پی) کراچی کے ضلع وسطی سے کالعدم تنظیم کے مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ڈیفنس میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ٹارگٹ کلر سرفراز کے دو ساتھیوں ثاقب اور نوید کو چند ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے دو ہزار تیرہ میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر باپ بیٹے کو قتل کیا ۔ بنارس میں پولیس اہلکار احمد علی ، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار شیر علی کی جان لی ۔ گلبہار اور نارتھ ناظم آباد میں تین ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔ اس نے بورڈ آفس پر ایک ٹی وی چینل کے تین میڈیا کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ۔ ڈیفنس میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا ۔ دوسرا فرار ہوگیا ، ہلاک ڈاکو سے اسلحہ ، موٹرسائیکل ، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ۔