خبرنامہ سندھ

کراچی: کالعدم جماعت کے5 افرد گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت زبیر اور نسیمہ کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاہمت کرنے پر پیش آیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز نے گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں کالعدم جماعت کے 2 کارندے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔