خبرنامہ سندھ

کراچی کا امن عارضی اور جعلی ہے،خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم:(اے پی پی) ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کا امن عارضی اور جعلی ہے ، انصاف کے بغیر دیر پا امن نہیں آسکتا۔ کرائے اور خریدی گئی زمین پر قائم ایم کیو ایم کے 80 فی صد دفاتر گرادیے گئے۔ قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کے بعدایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور میں ہونے والی ناانصافیوں پر وزیراعظم کے پاس بات سننے کا وقت نہیں ۔ خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا کہ 60،62کارکنوں کودوران حراست تشدد کرکےہلاک کردیاگیا،اگر یہ ٹارگٹ کلریا پیشہ ورتھےتو انہیں لاپتاکرنےکے بجائےعدالتوں میں پیش کیاجاتا ۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا یہ کیسےجرائم پیشہ ہیں کہ ایم کیوایم چھوڑکرکسی اورجماعت میں جائیں توگناہ معاف ہوجاتےہیں ،کراچی شہر کے 100 بیٹے لاپتا کردیے گئے۔