خبرنامہ سندھ

کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی:(آئی این پی) کے الیکڑک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، سلطان آباد اور اطراف کے علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ گرمی کی شدت اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کے تعطل سے ریڈ زون میں گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاوس بھی متاثر ہوا۔ بجلی کی فراہمی کیلئے مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چند علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی۔