کراچی:(اے پی پی)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے 2 بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار بھتا خوروں میں آصف شاہ اور عامر حسین شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے گارمنٹس فیکٹری کے مالک سے بھتہ طلب کیا اور3 فروری کو فیکٹری کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ملزم آصف شاہ قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد واداتوں میں مطلوب ہے۔دونوں ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔