خبرنامہ سندھ

کراچی: کورنگی کی 13 سالہ بچی سے زیادتی

کراچی: کورنگی کی 13 سالہ بچی سے زیادتی

کراچی: (ملت آن لائن) گلستان جوہر میں 12 سالہ بچہ مدرسے کے معلم کی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا، پولیس نے رات گئے ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا۔ کراچی میں دندناتے درندے کھل کر شکار کرنے لگے، ایک ہی دن میں دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے شہر میں خوف پھیلا دیا، پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کورنگی کی 13 سالہ بچی بینک منیجر سمیت 5 افراد کے ہاتھوں تین روز تک پامال ہوتی رہی، جان بچا کر آنے والی بچی نے والدین کو خود پر گزرنے والی قیامت سے متعلق بتایا تو والدین نے پولیس سے رجوع کیا۔ بچی کی نشاندہی پر محلے دار خاتون گلئی، بیٹی دعا اور زیادتی کرنے والے بینک منیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی حراست میں مرکزی ملزم چہرہ چھپاتا رہا۔ ادھر گلستان جوہر میں 12 سالہ بچہ مدرسے کے معلم کی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا۔ میڈیکل رپورٹ میں معصوم بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے رات گئے ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایک زرداری سب پر بھاری، بلوچستان میں ثابت ہو گیا: وزیر اطلاعات سندھ

کوئٹہ: (ملت آن لائن)ایک زرداری سب پر بھاری، بلوچستان میں ثابت ہو گیا: وزیر اطلاعات سندھ، وزیر اطلاعات سندھ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سندھ کے عوام دوست منصوبوں کا بھرپور تذکرہ کیا، بولے سندھ میں امراض دل اور کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں تبدیلی کا کریڈٹ بھی ناصر شاہ نے آصف زرداری کو دے دیا، کہنے لگے ایک زرداری سب پر بھاری بلوچستان میں یہ ثابت ہو گیا ہے، اب بلوچستان میں اسمبلی تحلیل ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ناصر شاہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی دونوں پر ہی برس پڑے، بولے جو مسیحا بنے پھر رہے ہیں وہ مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا آغاز کن کے دور میں ہوا؟ وزیر اطلاعات سندھ نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان بھی مسترد شدہ لوگوں کو ساتھ ملا کر سندھ میں تبدیلی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔