کراچی: (آئی این پی) ویسٹ زون پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی پر خفیہ اطلاعت پر کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بھالو کی ہلاکت کے بعد مفرور ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم پولیس موبائل پر دستی بم حملوں، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت میڈیا وینز پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔