خبرنامہ سندھ

کراچی: کینٹ سے لانڈھی سٹیشن تک ریلوے اراضی پر قبضے کا انکشاف

کراچی: کینٹ سے لانڈھی سٹیشن تک ریلوے اراضی پر قبضے کا انکشاف

کراچی: (ملت آن لائن) کینٹ سے لانڈھی سٹیشن تک ریلوے اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کے ایم سی آپریشن کیلئے تیار ہے اور ٹریک کے اطرف 200 فٹ تک کی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں سینکڑوں ایکٹر ریلوے اراضی پر قبضہ ہے۔ غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات سرکلر ریلوے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔ ریلوے حکام کی اپیل پر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے بڑے آپریشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کراچی کینٹ سٹیشن سے لانڈھی سٹیش تک کئی کلو میٹر طویل ٹریک کے اطراف سینکڑوں ایکٹر ریلوے اراضی پر ہزاروں غیرقانونی مکانات، دکانیں اور تجاوزات مسمار کرنے کیلئے کے ایم سی ٹاسک فورس نے سروے مکمل کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق ٹریک کے دونوں اطراف 200 میٹر تک ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے ریلوے حکام کی جانب سے مارکنگ کی جائے گی۔ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے سروے رپورٹ ریلوے حکام اور میئر کراچی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ غیرقانونی تعمیرات و تجاوازت کے خآتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنا کر رواں ماہ ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔