خبرنامہ سندھ

کراچی کی بدامنی میں غیرملکی بھی ملوث ہیں، سندھ رینجرز

ڈی جی خان

کراچی:(آئی این پی )کراچی میں بد امنی کے واقعات میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ کراچی میں بدامنی کے واقعات میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں، پاکستان رینجرزسندھ نے ایسے امن دشمن عناصرکی سرکوبی شروع کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گردونواح میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندوںکے بارے میں اطلاع فوری طورپرقریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرزہیلپ لائن1101یاای میل help@pakistanrangerssindh.orgکے ذریعے دیں۔