خبرنامہ سندھ

کراچی کی تین فیکٹریوں میں یکے بعد دیگرے آتشزدگی

کراچی:(اے پی پی) کراچی کے علاقے گلبائی میں ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کاعملہ آگ بجھانے میں مصروف ریسکیوزرائع کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روز یہ تیسری فیکٹری میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا ہے گلبائی میں ٹائر بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عملہ جانفیشانی سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے علاقے میں دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے ہیں اور اندر سے چھوٹے چھوٹے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیںِ۔ یہ کراچی میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل ہاکس بے میں ادویات کی فیکٹری کے گودام میں آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا، تاہم سائٹ ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر اب تک مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔