خبرنامہ سندھ

کراچی کےساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنےکاامکان

کراچی:(آئی این پی) کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوا چلنے کا امکان ، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم مرطوب رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جنوب مغربی سمندری ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار تک چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد ، میرپور خاص اور بدین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ اور سجاول زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔