خبرنامہ سندھ

کراچی کےعلاقے پورٹ قاسم سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی:( آئی این پی) پورٹ قاسم کے علاقے سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم کے قریب واقع پیرانہ گوٹھ میں جھاڑیوں کے قریب 2 افراد کی لاشیں پڑی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور دونوں افراد کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ان کی شناخت غلام مصطفیٰ اور اسلم کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔