خبرنامہ سندھ

کراچی کے ادارے مفلوج ہو چکے: سراج الحق

کراچی: (آئی این پی) جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ظالم کے خلاف حق کی صدا بلند کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ادارے ناکام نہیں بلکہ مفلوج ہو چکے ہیں، کراچی والے سمندر کے کنارے پر رہتے ہیں لیکن عوام پانی سے محروم ہیں۔ افطار ڈنر کے بعد سراج الحق معروف سماجی رہنماء عبد الستار ایدھی کی عیادت کے لئے ایدھی سینٹر پہنچے۔ عبد الستار ایدھی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کی جو شمع روشن کی اس کی روشنی چاروں طرف نظر آ رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عبد الستار ایدھی کی خدمات معاشرے کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔