کراچی میں بارش کے پیش نظر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے آج سے اسکولوں میں چھٹی کااعلان کردیا۔
شرف الزمان کا کہنا ہے کہ ہمارا سیوریج اور بجلی کا نظام ایسا نہیں کہ بچوں کو اسکول بلائیں، صدر پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔
صدر پرائیوٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق تا حال اعلان نہیں کیا۔ دوسری جانب
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم نے آج کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا۔
ناظم امتحانات سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق بارشوں کے پیش نظر آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ڈی اے ای سال اول کا ملتوی ہونے والا پرچہ اب 13 ستمبر کو ہوگا۔