کراچی:(اے پی پی) سابق سٹی ناظم مصطفی کمال طویل عرصے بعد اچانک پاکستان پہنچ گئے۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال آج صبح اچانک کراچی پہنچ گئے اور آج شام ڈیفنس خیابان سحر میں ایم کیو ایم رہنما انیس قائم خانی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ مصطفی کمال سے جب نائن زیرو جانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے روز دار قہقہہ لگایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے جلد خوشخبری سنیں گے۔دوسری جانب نائن زیرو پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ کمال کی واپسی سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مصطفی کمال 2 سال قبل سینیٹ سے مستعفی ہو کر اچانک بیرون ملک چکے گئے تھے جس کے بعد سے انھوں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی۔ مصطفی کمال 2005 سے 2009 تک کراچی کے سٹی ناظم رہے۔