خبرنامہ سندھ

کراچی کے ساحل پر پہلی بار سمندر کی ملکہ ’’کِلر وہیل‘‘ کی آمد

کراچی کے ساحل پر پہلی بار سمندر کی ملکہ ’’کِلر وہیل‘‘ کی آمد
کراچی: (ملت آن لائن) کراچی کے ساحل پر پہلی بار سمندر کی ملکہ کہلانے والی ’’کِلر وہیل‘‘دیکھی گئیں اور وہاں موجود مچھیروں اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کراچی کے ساحل پر کلر وہیل نے انٹری دی ہے،وہیل مچھلیوں کا یہ جھنڈ چرنا آئی لینڈ کے قریب اٹھکیلیاں کرتے دیکھا گیا جن کی ویڈیو وہاں موجود مچھیروں نے محفوظ کرلی۔ورلڈوائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق چرنا آئرلینڈ کے قریب کِلر وہیل کے جھنڈ کو دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلر وہیلز دنیا کے طاقتور ترین جانوروں میں سے ایک ہیں اور اس سے قبل اومان اور خلیج فارس میں بھی ایک دو بار کِلر وہیل دیکھی گئی ہیں البتہ پاکستانی سمندر میں کلر وہیل کا جھنڈ نظر آنے کا یہ پہلا واقع ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کی سمندری حدود میں نایاب شارک وہیلز بھی دکھائی دی تھیں۔