کراچی(ملت آن لائن) کراچی کے شہریوں کے ساتھ 11روز میں اسٹریٹ کرائم کی 322وارداتیں ہوئیں، موبائل پرس سب کچھ چھن گیا ، 42گاڑیاں اور 717موٹر سائیکلیں بھی چور لے اڑے ۔سی پی ایل سی کی جانب سے کراچی میں جون کے 11 روز میں ہونے والے کی جرائم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی میں مزاحمت اور ذاتی رنجش کی بنا پر 8افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔اسی عرصے میں 42 گاڑیاں چوری جبکہ ایک اسلحے کے زور پر چھین لی گئی، اس دوران 717 موٹرسائیکلیں چوری جبکہ 69موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔رواں ماہ شہر میں 450موبائل فونز چوری ہوئے جبکہ اسٹریٹ کرائم کی 322 وارداتوں میں شہریوں کو ان کے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا، اسی عرصے میں بھتہ خوری کی دو وارداتیں ہوئیں۔