کراچی:(اے پی پی) شفیق موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شفیق موڑ پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کارپر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی کواسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے افراد کی شناخت ہاشم، صادق اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔