کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
کراچی(ملت آن لائن)ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی جناب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔