خبرنامہ سندھ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، بلوچ نوجوان قتل، مقدمہ درج

کراچی :(ملت آن لائن) ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کرکے بلوچ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان رومی کے قریب نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے کا نام رضا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا رات ساڑھے گیارہ بجے کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی سے کی گئی، گاڑی پر10 سے12گولیوں کےنشانات ہیں جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننےوالی گاڑی پرنمبرپلیٹ موجود نہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول عمران کا تعلق چاغی سے ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں کو لیکر سی ویو آیا تھا، واپسی میں2گاڑیوں نےپیچھا کیا ،گاڑی پر فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ پولیس دیگر پہلووں سے بھی واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ سی ویو: ریس کے دوران اوورٹیک کرنے پر فائرنگ، نوجوان جاں بح پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالوں کاتعلق بھی بلوچستان سےہے، متاثرین کےمطابق ان کی بلوچستاں میں دشمنی ہے، بلوچستان میں بھی ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے مقتول عمران کے قتل کا مقدمہ اس کے کزن مہران شاہ کی مدعیت میں ساحل پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سامی نامی شخص اور 12 دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزم سامی مقتول عمران کی بہن کا سسر بتایا جاتا ہے ،مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔