خبرنامہ سندھ

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق

کراچی:
کورنگی کراسنگ کے قریب باراتیوں کی بس بالائی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

لیاری سے ابراہیم حیدری جانیوالی باراتیوں کی بس کورنگی کراسنگ سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث سڑک پر لگے بالائی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کی چھت پر سوار 1 شخص جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے تاہم جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر لڑکے شامل ہیں۔