کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 14افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملیر قائد آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 6ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں،سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔