کراچی :(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اورانرجی کے مسائل حل کردیے تو اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت ددگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہمیں صوبے میں توانائی بحران پرقابو پانا ہے، اگر یہ دونوں کام کرلیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوپالیسی بنا کردینے کی ہدایت کردی۔