کراچی:(اے پی پی)نارتھ کراچی میں پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اسلحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ٹارگٹ کلر محمد فاروق کے گھر سے 2 کلاشنکوف اور 10 ہزار گولیاں برآمد کیں۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران محمد فاروق سمیت سیاسی جماعت کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ زمین میں گڑھا کھود کر چھپایا گیا تھا۔