خبرنامہ سندھ

کراچی: گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا

کراچی: گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا

کراچی: (ملت آن لائن) ملازمین کا احتجاج رنگ کے آیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو گریڈ بی-16 میں اپ گریڈ کر دیا۔ کراچی میں سندھ کے مختلف کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا 12 روزہ احتجاج رنگ لے آیا۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے گریڈ 7 کے پرائمری اساتذہ کو گریڈ بی-16 میں اپ گریڈ کر دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے حکومت کی مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا، اپ گریڈیشن سے تقریباً 15000 اساتذہ کو فائدہ ہو گا۔ اساتذہ کی ریگیولرائیزیشن کا بھی نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا۔

……………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔