خبرنامہ سندھ

کراچی: گزری میں سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی:(اے پی پی) گزری کےعلاقےمیں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سےتفتیش جاری ہے۔کراچی ہی میں ناظم آباد کےعلاقے گلبہار میں شہریوں نے2 ڈاکوپکڑلیے اورخوب درگٹ بنانے کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کاکہناہےکہ دونوں ڈاکوگلبہارمیں شہری سےلوٹ مارکررہےتھے۔دوسری جانب نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کےچھاپےکےدوران برآمد کئے گئے اسلحےکی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی نےگزشتہ روزچھاپےکےدوران3ٹارگٹ کلرزگرفتارکیےتھےاورانہیں میڈیاکےسامنے پیش کیاتھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر کے گھر سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق، کاشف اور عمران کمانڈو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم فاروق کے گھر سے2 کلاشنکوف اور 10 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔