کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔فوری طور پر فائر بریگیڈ کیگاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابقگلشن اقبال میں جھگیوں میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیاگیا،کولنگ کاعمل جاری ہے تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا،آگ بجھانے کے عمل میں 4 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔